مستند اسلامی کتب کا ذخیرہ
قرآن، حدیث، فقہ، سیرت اور اصلاحی موضوعات پر مستند کتابیں دریافت کریں، مطالعہ کریں اور دستیاب کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں۔
تمام کتابیں دیکھیںآسان رسائی
اپنی پسند کے موضوع کا انتخاب کریں
منتخب اسلامی کتابیں
علمی و دینی موضوعات پر مفید تصانیف
مدارس و مکاتب کی ضرورت و اہمیت
کتاب حاصل کریں
مجالس فقیہ الامت
کتاب حاصل کریں
اسلامی علوم و تحقیقات
مزید کتابیں
اردو اسلامی کتابیں
مزید کتابیںمزید علمی تصانیف
مفتی محمد زید مظاہری ندوی کی کتابوں سمیت ہماری مکمل لائبریری دیکھیں۔
علم کے سفر کا آغاز کریں
اپنی پسند کی کتاب منتخب کریں اور اس کے دستیاب مطالعہ یا ڈاؤن لوڈ آپشن تک پہنچیں۔
تمام کتابیں دریافت کریںمزید کتابیں دریافت کریں
دینی، علمی اور اصلاحی کتابوں کا منتخب ذخیرہ
اردو اسلامی کتابیں
علمی، اصلاحی اور دینی موضوعات پر کتابیں
کتابیں دیکھیں →English Books
Explore Islamic books and educational resources.
Explore Books →علماء کی تصانیف
علماء کرام کی علمی اور تحقیقی تصانیف
مزید پڑھیں →مفت ڈاؤن لوڈ
دستیاب کتابیں آسانی سے حاصل کریں
تمام کتابیں →اپنی پسند کی کتاب تلاش کریں
ہمارے کتابوں کے ذخیرے میں مزید علمی مواد دریافت کریں۔
علماء کی ناقدری ہلاکت و تباہی کا باعث ہے
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ (پارہ 19، الشعراء: 177)
حضرت شعیب علیہ السلام کا واقعہ سناتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اتنے بڑے اولوالعزم پیغمبر لیکن قوم نے ان کی ناقدری کی، ان کے جانوروں، بکریوں کو پانی پلانے والا کوئی نہ تھا، ان کی لڑکیاں جایا کرتی تھیں، ایک کنویں میں کھڑی رہتیں، جب سب لوگ پانی پلا کر چلے جاتے تو بچا کھچا پانی یہ بیچاریاں پلاتیں، ان کم بختوں کو ذرا ترس نہ آتا تھا۔
ایک جگہ تقریر میں میں نے کہا تھا کہ آج امت کے اندر سے عالمِ دین کی عزت واقعۃً اٹھ گئی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’’جو عالم کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں‘‘ یعنی وہ ہمارا آدمی نہیں۔ آج امت میں عالم کی عزت عالم ہونے کی حیثیت سے کوئی نہیں کرتا، جو لوگ کرتے بھی ہیں وہ دوسرے خیال سے کرتے ہیں، یا تو کوئی رشتہ داری ہوگی، یا دوستانہ تعلقات ہوں گے، یا کوئی غرض وابستہ ہوگی، اس لیے عالم کا ادب اور اس کا کچھ خیال کر لیتے ہیں، محض عالم ہونے کی بنا پر کوئی نہیں کرتا (الا ما شاء اللہ)۔
ورنہ اور بھی دوسرے عالم ہیں، سب کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتے ہیں۔ صورتِ حال یہ ہے کہ دکان میں اگر کوئی عالم صاحب رسید لے کر پہنچ جائیں تو رسید لے باہر کھڑے ہیں اور دکان دار صاحب کی گدی پر اندر بیٹھے ہیں، کچھ پرواہ نہیں۔ اگر کچھ بات کی جائے تو کہتے ہیں: مولانا! ذرا ٹھہریے، آپ تو دیکھ رہے ہیں بھیڑ لگی ہے۔ اب بیچارے عالم صاحب کھڑے ہیں اور اگر کوئی ملنے والا دوست آ جائے تو اس کے ساتھ بھی ہنسی مذاق کرتے ہیں۔ اس سے تو اچھی طرح ملاقات کرتے ہیں، گلے سے اپنے پاس بلا کر اس کو بٹھاتے ہیں، کہیں جانا ہو تو لڑکے کو بلانے میں کوئی حرج نہیں، چائے لے جا کر کھول کر رکھ دو، ناشتہ کراؤ، میں ابھی تھوڑی دیر میں آتا ہوں۔ کسی عالمِ علم کے ساتھ بھی یہ برتاؤ کرتے ہیں؟ یہ تو حال ہے اس امت کا۔
اسلام کے پانچ ارکان
رسول اللہ ﷺ کی مبارک احادیث کی روشنی میں
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے
اسلام کے بنیادی ارکان کو احادیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں جانئے۔